سری نگر، 20اکتوبر (یو ا ین آئی) شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس اور وادی کو ملک کے دیگر حصوں سے جوڑنے والی تین سو کلو میٹر طویل قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی آمدورفت 40 گھنٹے بعد بحال کردی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ خطہ جموں کے ادھم پور میں دس روز قبل کچھ شرپسندوں کی جانب سے ایک کشمیری ٹرک پر کئے گئے
پٹرول بم حملے میں بری طرح جھلسنے والے ڈرائیور زاہد رسول بٹ کی اتوار کو نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں موت ہوجانے کے خلاف جنوبی کشمیر میں بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے بھڑک اٹھنے کے بعد قومی شاہراہ کو سیکورٹی وجوہات کی بناء پرپیر کی صبح بند کردیا گیا تھا جبکہ شمالی کشمیر کے بارہمولہ اور جموں خطہ کے بانہال کے درمیان چلنے والی ریل سروس معطل کردی گئی تھی۔